ترکی میں تعلیمی ادارے کھولنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

انقرہ : ترکی میں تعلیمی ادارے کھولنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ ملک بھر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز اگست کے مہینے کے اختتام سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق برادر اسلامی ملک ترکی نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق قومی وزارت تعلیم نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز 31 اگست سے ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں ہی پرائمری اسکول کے طلباء کے لیے اورنٹیشن کے ہفتے کا آغاز ہوگا جس کا دورانیہ 31 اگست سے 4 ستمبر تک ہوگا۔ وزارت تعلیم نے بتایا کہ مڈ ٹرم بریک 16 نومبر سے 20 نومبر کے درمیان ہوگی جبکہ 22 جنوری کو فرسٹ ٹرم کے اختتام کے ساتھ ہی 25 جنوری سے بریک کا آغاز ہوگا۔ اس کے بعد سیکنڈ ٹرم کا آغاز 8 فروری کو ہوگا جبکہ مڈ ٹرم بریک اپریل 12 سے 16 کے درمیان ہوگی۔ تعلیمی سال کا ختتام 18 جون 2021ء کو ہوگا۔