افغانستان : مویشی منڈی کے قریب حملہ، بچوں سمیت 23 افراد ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبہ ہلمند میں مویشی منڈی کے قریب مارٹر شیل کی فائرنگ اور کار دھماکے سے بچوں سمیت 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔افغان خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں واقع ایک مویشی منڈی کے قریب متعدد مارٹر شیل فائر کیے جانے اور کار دھماکے سے کم از کم 23 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہلاکتوں کی کُل تعداد 25 بتائی جا رہی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایسی اطلاعات بھی مل رہی ہیں کہ ہلاک زدگان میں بچے بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت قریبی علاقوں سے آنے والے سینکڑوں دیہاتی اپنے مویشیوں کی تجارت کے سلسلے میں منڈی میں موجود تھے۔گزشتہ روز اتوار کی دوپہر اسی صوبے کے ضلع واشہر میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے چھ شہری ہلاک ہوگئے تھے۔امید ہے پاکستان میں افغانیوں کے لئے آواز اٹھانے والے پی ٹی ایم کے محسن داوڑ صوبہ ہلمند میں جاں بحق ہونے والے پشتونوں کے لئے بھی آواز اٹھانے سے گریز نہیں کر ینگے کیونکہ جب بھی پاکستان میں کسی افغانی کے ساتھ کو ئی واقعہ رونما ہو تا ہے تو پی ٹی ایم پاکستان کے ریاستی اداروں پر تنقید اور بے جا الزامات لگانے شروع کرتے ہیں اب اس بات کا انتظار کا ہے کہ کب پی ٹی ایم افغان حکومت کے خلاف اور پشتونوں کے حق میں آواز اٹھائینگے۔