نسل پرستانہ ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کے بعد ٹرمپ نے ٹوئٹ ہٹادی

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کے نسل پرستانہ جملوں پر مبنی ویڈیو ٹوئٹر پر جاری کرنے کے 4 گھنٹے بعد شدید تنقید پر ہٹا دی۔فلوریڈا میں ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی صدر پر تنقید کرنے والوں کو نسل پرستانہ جملے ‘وائٹ پاور، وائٹ پاور’ کے نعرے لگائے تھے۔سیاسی حلقوں میں امریکی صدر کی ٹوئٹ پر شدید تنقید کی گئی، تنقید کرنے والوں میں سینیٹ کے رکن افریقی نژاد امریکی ری پبلکن ٹم اسکاٹ بھی شامل ہیں۔ٹم اسکاٹ نے سی این این کے اسٹیٹ آف دی یونین پروگرام کو بتایا کہ اس میں کوئی سوال نہیں ہے کہ ٹرمپ کو نسل پرستانہ جملوں پر مبنی ویڈیو کو ری ٹوئٹ نہیں کرنا چاہیے تھا.انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا عمل گستاخی کا باعث بنا اور یہ سارا عمل غصہ دلانے والا تھا‘انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر ”وائٹ پاور“کے بارے میں تبصرہ کرنا بھی ناگوار ہے، یہ ناقابل معافی ہے، ہمیں اسے ختم کردینا چاہیے. واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذکورہ ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ”دی ویلج کے عظیم لوگو شکریہ“وائٹ ہاﺅس کے ڈپٹی پریس سیکرٹری جوڈ ڈیری نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ کردہ ویڈیو کے آغاز میں اس شخص کو ”وائٹ پاور“ کہتے ہوئے نہیں سنا تھا.انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دی ویلج کے بہت بڑے پرستار ہیں، اس لیے انہوں نے ویڈیو پر نسل پرستانہ بیان نہیں سنا۔