عالمی اداروں نے بھارت کو رہنے کیلئے خطرناک ملک قرار دیدیا

لندن: بین الاقوامی ادارے اسپیکٹیٹر انڈیکس نے بھارت کو دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ خطرناک ملک قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپیکٹیٹر انڈیکس نے 2019 میں خطرناک ممالک کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق برازیل، جنوبی افریقا، نایجیریا، ارجنٹینا اور بھارت دنیا کے خطرناک ترین ملک قرار دئیے گئے ہیں۔خطرناک ممالک کی فہرست میں برطانیہ کا 12واں اور امریکا کا 16واں نمبر ہے۔سپیکٹیٹر انڈیکس کی فہرست میں پیرو چھٹے، کینیا ساتویں، یوکرائن آٹھویںِ، ترکی نویں، کولمبیا دسویں نمبر پر موجود ہیں۔