بھارت چین کشیدگی میں اضافہ، لداخ میں چینی ائیرفورس کی غیر معمولی پروازیں

نئی دہلی : لداخ میں چینی ائیرفورس کی غیرمعمولی پروازیں، بھارت کو تشویش لاحق ہوگئی، بھارتی ائیرفورس کے چیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چینی پیپلز لیبریشن ائیرفورس نے لداخ کے قریب فوجی ہوائی اڈوں پر مزید لڑاکا طیارے اور فورسز تعینات کردیں ہیں جس پر بھارت کو تشویش ہے۔ آر کے ایس بدھریا نے کہا ہے کہ چین لداخ اور گلوان کے قریب فضائی فورس کی تعداد بڑھا رہا ہے اور غیرمعمولی نقل و حرکت بھی جاری ہے جس سے بھارت آگاہ ہے۔بھارت نے چینی آئیرفورس کی اس نقل و حرکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ بھارت پہلے لداخ کا تقریباََ ساٹھ کلومیٹر کا علاقہ گنوا چکا ہے جبکہ اس دعووں کے مطابق بھارت کے 50سے زائد جواب بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔