بھارت نے خاموشی سے چین کی خودمختاری کو تسلیم کر لیا ہے، سابق بھارتی جنرل

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مبینہ طور پر چین کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔انہوں نے بھارتی سرزمین میں چین کی دخل اندازی کی کھلم کھلا تردید کی ہے۔ لداخ بارڈر پر چین کے ساتھ جھڑپ میں درجنوں بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ لیکن مودی نے اس سارے واقعے پر آنکھیں بند کرلی ہیں جس کے بعد انہیں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسی صورتحال میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) رامیشور رائے نے مودی کے بیان پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے حالیہ تمام واقعات کو نظر انداز کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہ وہ اب بھارتی فوج کا حصہ نہ ہونے پر خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے 4 دہائیوں تک اپنے ملک کے لیے ایک مقصد کےتحت خدمات انجام دیں،ملک کی علاقائی سالمیت ، سرحدوں اور خودمختاری کا دفاع کیا،حیران ہوں کے بھارت نے خاموشی سے چین کی خودمختاری کو تسلیم کر لیا ہے۔یہ میری طرح ہر سپاہی کے لیے افسوسناک دن ہے۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن بہت بدقسمت ہے،میں شکر ادا کرتا ہوں کہ میں ریٹائرڈ ہوں اور میرے بیٹا بھی آرمی میں نہیں ہے۔