پوری وادی گلوان ہماری ہے، چین

بیجنگ:چینی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کی تحویل میں کوئی ہندوستان فوجی نہیں ہے۔ اس کے ساتھ چین نے یہ بھی کہا ہے کہ پوری گلوان وادی اس کے دائرہ اختیار میں ہے۔چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہاجہاں تک میرا علم ہے اس وقت چین کی تحویل میں کوئی انڈین فوجی موجود نہیں ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 15 اور 16 جون کی درمیانی شب کو ہونے والی پرتشدد جھڑپ کے بعد چین نے چار ہندوستانی فوج کے افسروں اور چھ جوانوں کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا، جنھیں جمعرات کی شام کو رہا کیا گیا ہے۔اس پُرتشدد تصادم میں انڈیا کے درجنوں فوجی مارے گئے، جن میں ایک کرنل بھی شامل تھا۔