طالبان نے کیسے این ڈی ایس اور داعش کے منصوبے کو ناکام بناکرامن مذاکرات کو ختم ہونے سے بچایا ؟

واشگٹن:طالبان کی جانب سے امریکی ایلیچی خلیل زاد کو مارنے کے منصوبے کو ناکام بنانے کے انکشاف کے بارے میں امریکا محتاط انداز میں تحقیقات کر رہا ہے، کیونکہ اس منصوبے میں افغان حکومت کی انٹیلیجنس سروس ملوث ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ افغانستان میں اپنے دشمن کے ایک حیران کن دعوے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے کہ طالبان نے ایک امریکی سینئر سفارتکار کے قتل کے اسلامک اسٹیٹ کی سازش کو ناکام بنا دیا ۔عہدیداروں نے بتایا کہ وہ ایک حالیہ طالبان ویڈیو میں کئے گئی اس دعوے کی تحقیقات کر رہے ہیں ، کہ نام نہاد دولت اسلامیہ کی مقامی شاخ نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے انچارج ، محکمہ خارجہ کے ایلچی زلمے خلیل زاد کے قتل کے لئے دو افراد کو بھرتی کیا تھا۔محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، “امریکی حکومت امریکی اہلکاروں کے خلاف کسی بھی ممکنہ خطرے کو سنجیدگی سے لیتی ہے۔” امریکی حکام ویڈیو کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ افغان حکومت کے حکام بھی ایسا ہی کر رہے ہیں۔موجودہ اور سابق عہدیداروں نے طالبان کے حیرت انگیز دعوے کے مختلف پہلوؤں پر شکوہ کیا ہے۔ ویڈیو میں ، طالبان کی تحویل میں آنکھوں پر پٹی باندھے دو نوجوانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ امریکی حمایت یافتہ افغان حکومت کے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے عناصر نے خلیل زاد کے خلاف ناکام سازش کی سہولت فراہم کی۔ این ڈی ایس کے کے وہ عہدیدار ، جو امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی مخالفت کرتے ہیں ، باغی گروپ کو واشنگٹن اور کابل کے درمیان تعلقات کو مزید بیگاڑنے کے احکامات ہیں۔ جب کے این ڈی ایس کے سربراہ نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیا ہے۔