بھارتی فوجیوں کے لواحقین کا مودی سے انصاف کا مطالبہ

بھارت: بھارتی فوجیوں کے لواحقین نے مودی سرکار سے انصاف کا مطالبہ کر دیا ہے۔ لداخ کے علاقے میں چین اور بھارت کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے بعد ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس کے بعد لواحقین کی جانب سے انصاف کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر جائے گا لہذا معاملے کا سفارتی اور اسٹریٹجک طریقے حل تلاش کیا جائے۔