چین کے ساتھ لڑائی ،بھارتی فوج میں بددلی پھیل گئی

نئی دہلی : چین کے ساتھ لڑائی میں بھارتی فوج کے 76 فوجی زخمی، کئی ہمیشہ کیلئے معذور ہوگئے، بھارتی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ چینی فوج نے بھارت کے بڑی تعداد میں فوجیوں کوخاردار تار لپٹے ڈنڈوں سے مارا جس سے وہ موقع پر ہی ڈھیرہوگئے ، بھارتی فوج میں بددلی پھیل گئی ہے۔ بھارت اور چین کے درمیان معاملات نظررکھنے والے دفاعی تجزیہ نگاوں نے انکشاف کیا ہے کہ ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج کے درجنوں فوجی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں ۔چین کےہاتھوں بھارتی فوج کو بڑے پیمانے پرجانی نقصان بھی پہنچا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج کے 76 سے زائد فوجیوں کی چینی فوج نے پٹائی کے کے انکی درگت بنادی ، اسی دوران کئی بھارتی فوجی معذور ہوگئے ہیں ۔