بھارتی فوج کو ایک اور دھچکا،چینی فوج نے درہ قراقرم کے اہم علاقے میں پوزیشن سنبھال لی

بیجنگ : چینی فوج نے درہ قراقرم کے اہم علاقے میں پوزیشن سنبھال لی۔تفصیلات کے مطابق چینی فوج نے وادی گلوان میں درہ قراقرم کے قریب نئی پوزیشن سنبھال لی ہیں جو سٹریٹیجک لحاظ سے بہت اہم ہے۔درہ قراقرم سے صرف بارہ کلومیٹر کے فاصلے پر بھارتی فوج کی دولت بیگ ملٹری بیس اور ایئر اسٹرپ بھی موجود ہیں۔درہ قراقرم چین پاکستان اور بھارت کی سرحدوں کا سنگم ہونے کے ساتھ متنازع علاقہ بھی ہے۔سیاچن کو ملٹری سپلائی کی وجہ سے بھی اس علاقے کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔درہ قراقرم سے 300 کلومیٹر کے فاصلے پر شاہراہ قراقرم ہے جو سی پیک کے روڈ اور پاکستان کے اہم ہائی ویز تک جاتا ہے۔گزشتہ روز وادی گلوان میں بھارتی فوج سے جھڑپ کے بعد چینی فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ چین وادی گلوان پر اپنی خودمختاری کو قائم رکھے گا۔