لداخ:چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فو جیوں کی ہلاکت ، جنرل بخشی اپنی ہی فوج پر برس پڑے

بھارت:چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کے اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ٹی وی پر بیٹھے جنرل بخشی اپنی ہی فوج پر برس پڑے ہیں۔ بھارتی نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمہارا کرنل اور دو جوان مر گئے ہیں یہ کیا طریقہ ہے تمہارا لڑنے کا ؟ یہ کیا لاٹھی اور ڈنڈے سے لڑنے کا نیا طریقہ نکالا ہے۔ جنرل بخشی کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک ایسا کہیں ہوتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں پریکٹیکل طور پر ان معاملات کا دیکھنا ہو گا، ہمارے فوج جوان مارے گئے ہیں، یہ کوئی معمولی بات نہیں ہیں۔