بنوں:خیبرپختونخوا فوڈاتھارٹی کی کاروائی،غیر معیاری اشیا کی ملاوٹ پر 4 افراد گرفتار

بنوں:خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے بنوں میں مصالحہ فیکٹری پر چھاپے میں چار افراد کو گرفتار کر لیا، مصالحے میں چوکر، بھو سہ اور نان فوڈ گریڈ کلر سمیت غیر معیاری اشیا کا استعمال کیا جا رہا تھا۔کے پی فوڈ اتھارٹی کے مطابق بنوں میں مصالحہ بنانے والی مقامی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جہاں مصالحہ میں چوکر، بھوسہ اور نان فوڈ گریڈ کلر استعمال کیے جا رہے تھے۔کارروائی میں دو گودام سیل کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو ہزارکلو گرام چوکر اور نان فوڈ گریڈ کلر بھی تلف کر دیا گیا۔دوسری کاروائی چوک بازار کپاس منڈی میں کی گئی۔ فوڈ اتھارٹی نے بروقت کاروائی کر کے 5 بوریاں چائنہ سالٹ برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لئے۔خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی بنوں کے ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات زیادہ تعداد میں موصول ہورہی ہیں جس پر بروقت کاروائیاں جاری ہیں، کے پی فوڈ اتھارٹی اپنی پوری قوت کے ساتھ ایسے عناصر سے نمٹ رہی ہے۔