باجوڑ میں تخریب کاری کےدوبڑےمنصوبےناکام،بارودی مواد ناکارہ

باجوڑ؛باجوڑپولیس کی بروقت کاروائی،تخریب کاری کےدوبڑےمنصوبےناکام،بارودی مواد ناکارہ۔باجوڑ پولیس کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم ملزمان نے بارودی مود نصب کی تھی، اطلاع ملتی ہی باجوڑپولیس کی بم ڈسپوزل سکواڈکےانچارج احسان اللہ ہمراہ اپنی ٹیم جائےوقوع پرپہنچ گئے، تحصیل خارتوحید آبادشنڈئی موڑ میں تحصیل خان نامی شخص کےگھرکیساتھ نامعلوم افراد کیطرف سےنصب شدہ ریموٹ کنٹرول IED اورامیرخان نامی شخص گھرکیساتھ 4عددہینڈگرنیڈ اور4کلوبارودی موادبھی بر آمد کرکے ناکارہ بنادئیے۔
ڈی پی اوباجوڑپیرشہاب علی شاہ نےکہاہے کہ پاک دھرتی پرتخریب کار،دہشتگرداورشرپسندعناصرکا کوئی ٹھکانہ نہیں پولیس عوام کی جان ومال کےتحفظ کیلئے24گھنٹےکوشاں ہیں عوام کوجہاں کہی بھی ایسےبارودی موادیامشکوک افراد نظر آئےفوراپولیس کواطلاع دیں۔