مردان: کے پی فوڈ اتھارٹی کی کاروائی،جعلی مشروبات کا گودام سیل

مردان  : کے پی فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف چمکنی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی آفیسرز شیر حسن خان اور شفیق احمد نے نوشہرہ روڈ اور غلہ ڈھیر میں کاروائی ، غلہ ڈھیر میں متعدد کریانہ سٹورز کا معائنہ کیا اور ایپمرومنٹ نوٹسز جاری کئے ۔فوڈ اتھارٹی ٹیم نے نوشہرہ روڈ پر مس برانڈ و مس لیبل مشروبات کی گاڑی پکڑ لی، گاڑی میں تحویل میں لیکر 2000 لیٹرز جعلی مشروبات تلف کر دیئے ، جعلی مشروبات مردان (مایار ) سے پشاور سپلائی کی جا رہی تھی ، فوڈ اتھارٹی نے مشروبات کے گودام سیل کرکے بھاری جرمانہ عائد کردیا۔ کے پی فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف چمکنی نے کہا کہ خفظان صحت کی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔