بنوں پولیس کی کارروائی،7 راکٹ گولے برآمد

بنوں : میریان پولیس، سی ٹی ڈی پولیس اور بی ڈی ایس نفری نے مشترکہ کاروائی کے دروان تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 7 راکٹ گولے برآمد کرکے ناکارہ بنا دیئے-تفصیلات کے مطابق میریان پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کے علاقہ ممباتی بارکزئی میں ایک مشکوک بوری پڑی ہے اطلاع کو مصدقہ جان کر ایس ایچ او تھانہ میریان عبدالخنان مروت نے سی ٹی ڈی پولیس اور بی ڈی ایس اسکواڈ کے ہمراہ تھانہ میریان کی حدود میں واقع ممباتی بارکزئی میں چھپائے گئے7 عدد آر پی جی 7 راکٹ گولے برآمد کرکے بذریعہ بی ڈی ایس اسکواڈ نے ناکارہ کرکے علاقہ کو بڑی تباہی سے بچالیا تاہم سی ٹی ڈی پولیس نے نامعلوم تخریب کاروں کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے اصل ملزمان کی ٹریس کرکے گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔