ضلع خیبر میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پشاور: صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلع خیبرمیں کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداروں نے باڑہ، جمرود اور لنڈیکوتل کے مختلف مقامات میں کاروائیاں کیں۔جہاں انہوں نے دکاندروں، ڈرائیوروں، عام لوگوں، کارخانوں، پٹرول پمپس وغیرہ کو چیک کیا۔جہاں انہوں نے کورونا ایس او پی پر عمل درآمد نہ کرنے پر27 دکاندروں کو 16,500 رو پے جر مانہ, 11 دکانوں کو سیل جبکہ 148 دوکاندروں کو وارننگ جاری کرکیں۔ اس کے علاوہ 37 ڈرائیوروں کو بھی ماسک نہ پہننے پر واننگ دی گئیں۔ عام لوگوں میں 50 سے 70 فیصد لوگ ماسک استعمال کر رہے تھے۔ انہوں نے عوام کو خبردار کیا، کہ کورونا ایک وبائی مرض ہے، جس سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہے۔