حکومت نجی تعلیمی اداروں کو ریلیف فراہم کریں،اقراء تحفظ تعلیم آرگنائزیشن خیبر پختونخوا

مردان:مردان کے نجی تعلیمی اداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ہر حال میں 15 جون سے کھولنے کی اجازت دی جائے یا تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو مکمل ریلیف پیکج دیا جائے تاکہ وہ اپریل سے اگست تک سکول بلڈنگ کرایہ اور ٹیچرز تنخواہیں ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار اقراء تحفظ تعلیم آرگنائزیشن خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹریامجد حسین دیار نے اپنی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جو اقراء تحفظ تعلیم آرگنائزیشن کے سینئر نائب صدر محمد عاطف خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔اجلاس میں اقراء تحفظ تعلیم آرگنائزیشن ضلع مردان کے صدر عباس شاہ ، جنرل سیکٹری انجنیئر محمد مدثر،سینئر نائب صدر محمد عاطف خان ، نائب صدر ابو سعیداور فنانس سیکٹری محمد عالم خان نے شرکت کی،اجلاس میں امجد حسین دیار نے ایم ڈی PSRA سے بھی مطالبہ کیا کہ سٹوڈنٹس کے لیے سکول چھوڑ نے کی سرٹیفکیٹ کے ساتھ سٹوڈنٹس فیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ بھی تمام پرائیویٹ سکولوں پر دینا لازمی کریں اور ساتھ ساتھ اس سال ایم ڈی PSRA سے ری نیول اور رجسٹریشن معاف کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے تمام تنظیموں کو ایک ساتھ مل کر کام کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔