کرونا وائرس: ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنےوالوں کیخلاف قانونی کاروائی کی جائیگی، ڈپٹی کمشنر مردان

مردان:ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے کہا کہ کرونا وائرس کے تدارک کیلئے حکومتی جاری کردہ ایس او پیز پر عملدر آمد کروانے کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر حد تک جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ڈپٹی کمشنر کے زیر صدات کرونا وائرس کے پیش نظر موجودہ صورتحال/ حکومتی جاری کردہ ایس او پیز سے متعلق پریس کانفرنس کا انعقاد ڈی سی کانفرنس روم میں ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گزشتہ روز بکٹ گنج بازار کرونا وائرس سے متعلق جاری کردہ ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر تمام کاروباری سرگرمیاں بند کر دی گئی اور بکٹ گنج بازار کو سیل کر دیا تھا جسکو آج تاجروں کےجر گہ سے ملاقات کے دوران مکمل طور پر ایس او پیز پر عمل درامد کرنے کی یقین دہانی اور بیان حلفی جمع کرنے پر ڈی سیل کیا جائیگا تاہم اگر کسی اور بازار یا دکاندار کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو ضلعی انتظامیہ انکے خلاف بھی این-ڈی-ایم-اے ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائیگی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مشتاق حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنا نس نیک محمد، میڈیا نمائندگان سمیت تنظیم تاجران کے صدرو نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کے توسط سے ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے معزز تاجران سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور حکومتی جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدرامد کریں اور گاہک کو بغیر فیس ماسک کے اشیاء کی فراہمی نہ کریں ۔خود بھی ماسک پہنیں اور دکان و دیگر کاروباری مراکز پر کام کرنے والے اہلکاروں کو اس کی تاکید کریں۔ اپنے ہاتھوں کی صفائی اور معاشرتی فاصلہ برقرار رکھیں جبکہ دکانوں کے باہر اگاہی بینرز اویزاہ کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حالیہ صوبائی حکومت کی جانب سے ماسک پہننا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔اس صمن میں عوام گھروں سے غیر ضروری نہ نکلے اور باہر نکلتے وقت فیس ماسک لگانا نہ بھولیں ، اگر کسی بھی شخص کو بغیر فیس ماسک پایا گیا تو انکے خلاف قانونی کروائی کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثر مریضوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہیں جسکی وجہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنا بھی ہے کرونا وائرس سے ابھی تک 33 افراد جانبحق ہو چکے ہیں جسمیں سے 8 افراد کا تعلق دوسرے اضلاع سے ہے۔وہ دن دور نہیں کہ ہم کرونا وائرس کی مکمل روک تھام میں کامیاب ہونگے۔ڈپٹی کمشنر نے آخر میں عوام کو اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کرونا وائرس سے گھبرائیں نہیں بلکہ اسکے خلاف احتیاطی تدابیر اپنا کر ، گھروں سے غیر ٖضروری نہ نکلیں ضرورت کے وقت فیس ماسک پہنے ، ایک دوسرے سے مناسب معاشرتی فاصلہ اختیار کریں اور ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں اور اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں۔