رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

پشاور: رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی فیصل زیب کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند دنون سے ان کی طبیعت خراب تھی، شک کی بنیاد پر کورونا کا ٹیسٹ کروایا گیا جس کی رپورٹ مثبت آگئی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔کوروناو ائرس نے پاکستان میں عام شہریوں کے علاوہ اب سیاسی رہنماؤں کو بھی کورونا سے متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثرہ ہونے والے سیاستدانوں میں سے بیشر صحت یاب ہو چکے ہیں۔