قبا ئلی اضلاع میں پولیس فورس کی استعدادی صلاحیتیں بڑھانے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس

پشاور:قبا ئلی اضلاع میں پولیس فورس کی استعدادی صلاحیتیں بڑھانے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقد ہواانسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ضم شدہ اضلاع میں پولیس لائنز اور دفاتر کے قیام کے لیے انفراسٹرکچر، تربیتی پروگراموں، سپیشل برانچ، بم ڈسپوزل یونٹوں اور سی ٹی ڈی کی نئی اضلاع تک توسیع، عوام کے مسائل کے حل کے لیے تنازعات کے حل کی کونسلوں، پولیس اسسٹنٹس لائنز، ڈرائیورنگ لائسنسوں کے اجرائ وغیرہ کی سہولیات کی فراہمی، جرائم کی روک تھام اور محکمانہ کاروائیوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کو بتا یا گیا کہ ضم شدہ اضلاع میں 3305لیویز اور خاصہ داروں کی آسامیا ں خالی ہیں۔جن پر نئی بھرتیا ں کی جا رہی ہے۔اسی طرح ضم شدہ اضلاع کے تمام لیویز اور خاصہ دار اہلکاروں کی پیشہ ورانہ ٹریننگ 3سال کے عرصے میں مکمل کر لی جائے گی۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ضم شدہ اضلاع میں تھانوں ،پولیس پوسٹوں ،اور پولیس لائنز کیلئے مختص 7377.25ملین روپے میں سے اب تک اراضی کی فروخت کیلئے 450ملین جا ری کئے جا چکے ہے۔جس سے 28تھانو ں ،54پولیس پوسٹوں اور سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کیلئے 413کینال اراضی کے حصو ل کا عمل تیزی سے جا ری ہے۔اسی طرح پولیس یونیفارم ،سکیورٹی اورمواصلات کے آلات اور گاڑیوں کی فروخت کیلئے مختص 1.608بلین روپے کا عمل موجودہ مالی سال (2019-2020) کے دوران مکمل کر لیا جائے گا۔اجلاس میں صوبے میں ضم شدہ اضلاع میں مقامی روایات کے مطابق عوامی توقعات پر مبنی اچھی پولیسنگ کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ عوام اور سیکورٹی فورسز کی بیش بہا قربانیوں کی بدولت قائم ہونے والے امن کو برقرار رکھنے کے لیے صوبہ بھر خصوصاً ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے عوام کا بھر پور تعاون بہت اہمیت کا حاصل ہے۔ اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وہاں پر علاقے کی اہمیت اور حساسیت کے مطابق پولیسنگ کے نظام کو دوام بخشنے اور پولیس فورس کی استعدادی صلاحیتوں میں نکھار لانے کا کام تیزی سے آگے بڑھایا جائیگا۔ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، کمانڈنٹ ایلیٹ فورس، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز،اے آئی جی لیگل، اے آئی جی اسٹبلشمنٹ اور ایس ایس پی پروکیورمنٹ سی پی او نے اجلاس میں شرکت کی۔