مردان:ایس او پیز کی خلاف ورزی،بکٹ گنج بازار سیل

مردان: مردان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود ماسک نہ پہننے پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے بار بار کہا جارہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں اور اگر گھر سے باہر نکل رہے ہیں تو احتیاطی تدابیر کو مکمل طور پر اپنایا جائے۔تاہم ابھی بھی لوگ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بے خوف ہوکر احتیاطی تدابیر اپنائے بغیر گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔خیبرپختونخوا حکومت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔کرونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے اور فیس ماسک نہ پہننے پر ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر بکٹ گنج بازار سیل کر دیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مشتاق حسین ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر میڈم گل بانو نے بکٹ گنج بازار کا دورہ کیا جبکہ کرونا وائرس کے پیش نظر جاری حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے فیس ماسک نہ پہننے پر بکٹ گنج بازار کو غیر معینہ مدت کیلئے کسی بھی کاروباری سرگرمیوں کیلئے سیل کر دیا۔