مردان میں پبلک مقامات پرماسک نہ پہننے پر سزاکاحکم نامہ جاری

مردان (عبداللہ شاہ بغدادی) مردان میں ماسک نہ لگانے پر جرمانہ ہوگا‘ نوٹیفیکیشن جاری‘ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلع مردان میں پبلک مقامات پر ماسک کا استعمال نہ کرنے والے شہر یوں کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم نامہ جاری کردیاہے‘ ڈپٹی کمشنر مردان نے ماتحت ضلعی افسران ومجازاداروں کو فوری عمل درآمد کے احکاجات جاری کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں بے تحاشا اضافہ کرنے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے پبلک مقامات وتجارتی مراکز میں میڈیکل ماسک کا استعمال نہ کرنے والے شہریوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کرینگے‘ جس میں بھاری جرمانہ وقید کی سزائیں دی جائینگی۔ڈپٹی کمشنر محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ٹی ایم ایز کی جانب سے ضلع بھر کے مختلف بازاروں، چوکوں اور دیگر جگہوں پر فیس ماسک پہننے کے حوالے سےآگاہی بینرز اویزاں کر دئیے گئے ہیں۔