حکومت سکولوں کو شروع کرنے سے پہلے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی گائیڈ لائن پر عمل درآمد کو یقینی بنائے،سول سوسائٹی

پشاور :تعلیم ضروری ہے لیکن بچوں کی صحت پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا حکومت سرکاری اور غیرسرکاری سکولوں کو شروع کرنے سے پہلے ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن کی گائیڈ لائن پر عمل درآمد کو یقینی بنائے‘ ویسے ہی ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ۔ موجودہ حالات میں سکول کھولنا مشکل فیصلہ ہوگا کیونکہ اس سے ہزاروں بچوں کے صحت اور زندگی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ۔ دیگر ترقی یافتہ ممالک کی طرح سکولوں میں واشنگ ہینڈ اور دیگر سہولیات کو مہیا کئے جائیں ۔ان خیالات کا اظہار غیر سر کاری تنظیم بلیو وینز کے کوآرڈنیٹر قمر نسیم اور چائلڈ رائٹ ایکٹوسٹ عمران ٹکر نے مطالبہ کیاکہ سکولوں میں بچوں کو وہ تمام سہولیات مہیا کی جائیں جو دیگر ممالک کے بچوں کو مہیاہیں تاکہ اپنے بچوں کوکورونا سے محفوظ کرسکیں۔