حکومت نجی تعلیمی اداروں کیساتھ تعاون کو یقینی بنا ئیں،امجد حسین دیار

مردان(عبداللہ شاہ بغدادی)اقراء تحفظ تعلیم آرگنائزیشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری امجد حسین دیار نے کہا کہ حکومت نجی تعلیمی اداروں کو ایک قومی اثاثہ سمجھ کر اسکی حفاظت اور پرورش کرے کیونکہ نجی سیکٹر نے حکومت کا بڑا ہاتھ بٹھایا ہے اور عوام کو معیاری تعلیم دے رہاہے۔ مارچ سے نجی تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں، حکومت کا 60فیصد تعلیمی بوجھ پرائیویٹ سکولز نے اٹھایا ہوا ہے مگر مشکل کی اس گھڑی میں پرائیویٹ سکولز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہاہے۔کم فیس والے پرائیویٹ سکولز جب تک کھلتے نہیں وہاں کے والدین فیس ادا نہیں کرتے۔زیادہ تر سکول عمارتیں کرائے پر ہوتی ہیں اس وقت سکول مالکان کرایا مانگ رہے ہیں اساتذہ تنخواہیں مانگ رہے ہیں تمام بلز ادا ہونے ہیں ۔کم فیس لینے والے سکولز کو اس وقت حکومت کی طرف سے ریلیف ملنا چاہیے۔کرونا تکلیف کی اس گھڑی میں حکومت نے بے یارو مدد گار چھوڑ دیا ہے۔لاکھوں اساتذہ اور ملازمین کے خاندان فاقوں پر مجبور ہیں۔ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کم فیس پرائیویٹ سکولز کیلئے فوری طور پر ریلیف کا اعلان کیاجائے اور سکولز کھولنے کی اجازت دی جاے۔انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں چلنے والے تعلیمی ادارے تعلیم عام کرنے اعلی تعلیمی معیار اور معاشرے کو علم کی روشنی سے مستفید کرنے میں حکومت کے شانہ بشانہ ہیں نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا اور انکی بہترین تربیت دینے میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے بھر پور کردار ادا کیا حکومت کو چاہیے کہ تعلیمی اداروں کو مسائل اور مشکلات سے نکالیں اور پرائیویٹ سیکٹر میں چلنے والے تعلیمی اداروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیساتھ تعاون کرکے انکے تمام مسائل اور مشکلات حل کرے۔