قبا ئلی اضلاع میں دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات ہیں،ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی

پشاور: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈ اکٹر ثناء اللہ عباسی نے سنٹر ل پولیس آفس پشاور میں قبا ئلی اضلاع کے DPOs اور ریجنل پولیس افسروں کے ساتھ ایک ویڈیو لنک کا نفرنس کا انعقاد کیا۔جس میں خاصہ داروں اور لیویز اہلکاروں کی پولیس فورس میں انضمام، ان کی استعداد کار بڑھانے کے لئے پیشہ ورانہ تربیت، امن وامان ،جرائم کی روک تھام، منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کاروائیوں اور پولیس ویلفیئر کے لئے اٹھائے گئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔نئے ضم شدہ اضلاع کے پولیس افسروں نے آئی جی پی کو اپنے اپنے اضلاع میں اس سلسلے میں اٴْٹھائے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔آئی جی پی نے بریفنگ کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس افسروں کو خاصہ داروں اور لیویزاہلکاروں کے پولیس فورس میں انضمام اور ان کی پیشہ ورارنہ تربیت جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی پی نے پولیس ویلفیر کے لئے اٴْٹھائے گئے اقدامات کو مزید بہتر بنانے اور پولیس فورس کی بہتر فلاح و بہبود کے لئے موثر منصوبہ بندی اور جامع پالیسی کی بھی ہدایت کی۔آئی جی پی نے قبا ئلی اضلاع میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے موثرحکمت عملی اپناتے ہوئے امن وامان کی بہتر صورت حال پر پولیس کی کوششوں کو سراہا۔ اور مزید کہا کہ اس سےقبا ئلی اضلاع میں موثر پولسنگ پر دوررس اثرات مرتب ہونگے۔ ا نہوں نے قبا ئلی اضلاع میں DPOsاور پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی جی پی نے نئے قبا ئلی اضلاع کے DPOsکو سختی سے تاکید کی کہ منشیات کی کاشت ،منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف ملکی قوانیں کی روشنی میں آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔آئی جی پی نے DPOsکو واضح طور پر پیغام دیا کہ ہم نے انضمام کے عمل کوکامیابی کے ساتھ مکمل کرناہے اور ضم شدہ اضلاع میں دہشت گردی کا خاتمہ ، منشیات کی بیخ کنی اور تمام لیویز اہلکاروں کی پولیس میں انضمام اور ان کی پیشہ وارانہ تربیت ہماری اولین ترجیحات ہیں۔