میرا جسم میری مرضی کے نعرے لگا نے والے عورتوں نے بھی مولانا طارق جمیل کو گالیاں دینا شروع کر دیا

پشاور:سوشل میڈیا پر بعض بے وقوف لوگ مولاناطارق جمیل کوگالیاں دے رہے ہیں گالیاں دینے والوں کا دعوہ یہ تھا کہ مولانا نے 22 کروڑ قوم کو بےحیااور بددیانت کہا ہے اور اکیلے عمران خان کو دیانتدار کہا ہے.ہمارے ملک کے اکثر لوگ بددیانت اور جھوٹے، دھوکہ باز ہیں اس میں کو ئی شک نہیں. سڑکوں پر کھڑے ہوکر میرا جسم میری مرضی کے نعرے لگا نے والے عورتوں نے بھی مولانا طارق جمیل کو گالیاں دینا شروع کر دیا جس میں پاکستان دشمن ممالک کی ہمدرد گل بخاری سر فہرست ہے جو ہر وقت سوشل میڈیا پر حکومت ،علما کرام اور ریاستی اداروں کے خلاف بھوکنے میں مصروف عمل ہے،گل بخاری پی ٹی ایم کی بڑی سپورٹر ہے،گل بخاری جوہر وقت سو شل میڈ یا پرحکومتی اور ریاستی اداروں کے خلاف زہر اگلنے میں مشغول ہے،لیکن افسوس اس بات کی ہے کہ اگر کو ئی محب وطن پاکستا نی بھارت اور یا ملک دشمن عنا صر کے کارناموں کو بے نقاب کرنے کے حوالے سے حقیقت پر مبنی سوشل میڈیا پر چلا ئے تو اس کے اکاونٹ کو ختم کیا جا تا ہے اور پاکستان کے ملکی اداروں کے خلاف بکواس کرنے کو کھلی چوٹ دی گئی ہے،آخر یہ ماجرا کیا اگر یہ سلسلہ اس طرح جاری رہا تو وہ دن دور نہیں پاکستان میں سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر کا راج ہو گا،حکومت نے بھی کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرکے ملک دشمن عناصر کو مکمل آزادی دی ہے ۔