رمضان میں لوگ گھروں کو مساجد بنائیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں 80 فیصد مریضوں میں وائرس مقامی سطح پر منتقل ہوا،روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹوں میں اضافہ کر رہے ہیں، ہمارا سلوگن ہے کہ رمضان میں لوگ گھروں کو مساجد بنائیں، آئندہ دنوں صورتحال میں کچھ استحکام پیدا ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں 80 فیصد کیسز مقامی ٹرانسمیشن کے ہیں۔رمضان میں ہمارا سلوگن ہے کہ اپنے گھروں کو اپنی مساجد بنائیں، عوام مساجد میں جانے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو مشتبہ مریضوں کے کچھ ایڈریس دیے ہیں، ان افراد میں کورونا کا شبہ ہے،صوبائی حکومتیں ان مریضوں کے کورونا ٹیسٹ کروائیں گی،روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹوں میں اضافہ کر رہے ہیں،امید آئندہ دنوں صورتحال میں کچھ استحکام پیدا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے تمام ہسپتالوں کو براہ راست سامان کی سپلائی کررہی ہے، این ڈی ایم اے کی ویب سائٹ پر تمام تفصیلات موجود ہیں۔