شمالی وجنوبی وزیرستان کےمستحق افراد کی مالی مدد کا سلسلہ آئندہ چند دنوں میں شروع ہوجائے گا،حکومت پاکستان

پشاور:قبائلی اضلاع کے مستحق افراد کی بروقت مدد کرنا وزیراعلی خیبرپختونخواہ “محمود خان” کی اولین ترجیحات میں سے ہیں۔ اس سلسلے میں شمالی و جنوبی وزیرستان میں آئندہ چند دنوں میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے مستحق افراد کی مالی مدد کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔ پہلے مرحلے میں “احساس ایمرجنسی کیش پروگرام” کے تحت 12,000 روپے جبکہ دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے 6,000 روپے دیے جائیں گے۔شمالی و جنوبی وزیرستان سے مستحق لوگوں کا اہم ڈیٹا حاصل کرنے اور پھر اس پروگرام کے تحت دی جانے والی امداد اصل مستحقین تک پہنچانے کے عمل کو یقین بنانے کے لئے کچھ وقت درکار تھا۔ اب انشاء اللہ آئندہ چند دنوں میں اس پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع ہو جائے گا۔