اسلام آباد،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کانور الحق قادری کے ہمراہ مختلف مساجد کا دورہ

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان کے ہمراہ بہارہ کہو میں مختلف مساجد کا دورہ کیا۔ صدر مملکت نے جامع مسجد انوار مدینہ احمد ٹاﺅن، جامع مسجد غوثیہ سملی ڈیم روڈ، بیگم مسجد بہارہ کہو اور جامع مسجد شمع رسالت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے مساجد میں نماز اور تراویح کے دوران لی جانے والی احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ وباءکے پھیلاوکو روکنے کےلئے ان تدابیر پر عملدرآمد انتہائی اہمیت کا حامل ہے، مساجد انتظامیہ کو ان تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔