ضلع خیبر میں افغانستان سے واپس آنے والے افراد کیلئےسات قر نطینہ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں،اجمل وزیر

پشاور : خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات وتعلقات عامہ اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ ضلع خیبر میں افغانستان سے واپس آنے والے افراد کے لیے سات قر نطینہ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جس میں تقریبا 1500 افراد کی گنجائش موجود ہیں اور اب تک افغانستان سے 713 افراد آئے ہیں جو کہ قرنطینہ سنٹرز میں ہیں، افغانستان سے آنے والے افراد کو پہلے قرنطینہ سنٹرز پھر آئسولیشن اور اس کے بعد ہائی ڈ یپنڈنسی یونٹس میں رکھا جائے گا.ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات وتعلقات عامہ اجمل خان وزیر کا دورہ ضلع خیبر قرنطینہ سنٹرز کے دورے کے دوران کیا۔ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر نے مشیر اطلاعات کو قرنطینہ سنٹرز میں موجود سہولیات اور دیگر ضروریات پر تفصیلی بریفنگ دی۔مشیراطلاعات کا کہنا تھا کہ شاہ کس قرنطینہ سنٹر میں 319 افراد موجود ہیں جن میں 108 مرد اور 211 خواتین شامل ہیں۔اجمل وزیر نے کہا کہ جمرود فورٹ میں 300 بندوں کی گنجائش کا قرنطینہ سنٹر قائم کیا گیا ہے جس کو بطور ماڈل آئسولیشن ویلج استعمال کیا جائے گا جس میں اٹیچیڈ واش رومز ہیں اور یہ مکمل طور پر ائسولییٹڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں جن کے ٹیسٹ نیگیٹو ہوں گے ان کو اپنے علاقوں کی طرف روانہ کیا جائے گا اور جن کے ٹیسٹ مثبت ہو وہ اپنا مقررہ وقت یہاں گزاریں گی. افغانستان سے آنے والے افراد بشمول یوایای سے آنے والے لوگوں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کر چکے ہیں، ہم اپنے بھائیوں کو تمام تر سہولیات ان قرنطینہ سنٹرز میں فراہم کر رہے ہیں جبکہ جلال آباد قونصلیٹ میں بھی کیمپ آفس قائم ہے۔اجمل وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان تمام اقدامات اور سہولیات کی خود مانیٹر نگ کر رہے ہے اور انھوں نے مختلف اضلاع کے دورے بھی کئے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں احتیاط کرنا ہوگا سماجی رابطوں میں کمی اور حکومت کے مقرر کردہ ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دی جانیوالی تمام سہولیات اور حفاظتی سامان بشمول دیگر اقدامات کی تعریف کی خیبرپختونخوا میں اشیائے خورد نوش کی چیزیں موجود ہے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔وزیراعلی محمود خان کی خصوصی ہدایت پر تبلیغی حضرات کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں ٹیسٹ نیگیٹو انے اور بیرون ملک سے آنے والے تبلیغی حضرات کے لئے بھی انتظامات کر رہے ہیں۔