کورونا کی وباءسے نمٹنے کے لئے علمائے کرام کا تعاون درکارہے،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی وباءسے نمٹنے کے لئے علمائے کرام کا تعاون درکارہے، بہت جلد علمائے کرام کے وفد سے خود ملاقات کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ہونے والی ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف عوامی آگاہی مہم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے علمائے کرام کا تعاون درکار ہے، بہت جلد علمائے کرام کے وفد سے خود ملاقات کروں گا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومتی کوششوں کا مقصد عوام کوایک ایسی وبا سے محفوظ رکھنا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام نے ہر موڑ پر اور ہر مشکل کی گھڑی میں حکومت کی رہنمائی کی ہے، ماہ رمضان کے پیش نظر علمائے کرام کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔