لاک ڈاؤن میں نرمی،کورونا سے اموات میں اضافہ،مزید 23 افراد دم توڑ گئے

اسلام آباد: پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے صرف دو دن بعد ہی کورونا وائرس نے ایک ہی دن میں 23 زندگیوں کو نگل لیا ہے۔ جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے والوں کی تعداد 7 ہزار 10 جبکہ 134 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ماہرین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں کیسز میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ جبکہ سحری ، اعتکاف اور افطار کے موقع پر یہ وائرس زیادہ افزائش حاصل کر سکتا ہے۔ وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی بار ٹیسٹنگ کی صلاحت کو 3ہزار سے ساڑھے پانچ ہزار تک بڑھا یا گیا ہے۔ جس کے باعث کیسز کی تعداد میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔اس سے قبل 7 اپریل کو تین ہزار افراد کا ٹیسٹ کرنے پر 700 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔