خفظان صحت کی اصولوں کے خلاف ورزی پر مردان سنٹرل جیل کےفوڈ کنٹریکٹر پر جرمانہ عائد

مردان :فوڈاتھارٹی ٹیم کی کاروائی،مردان سنٹرل جیل کے انتظامیہ کی درخواست پر فوڈ سیفٹی آفیسرز شفیق احمد اور شیر حسن خان نے لائیوسٹاک کے ڈاکٹر شکیل کے ہمراہ سنٹرل جیل کے کچن کا معائنہ کیا۔جیل انتظامیہ کی مدد سے فوڈ سپلائر ناقص و غیر معیاری گوشت سپلائر کرتے ہوئے موقع پر پکڑا گیا۔ خفظان صحت کی اصولوں کے خلاف ورزی پر فوڈ کنٹریکٹر پر جرمانہ عائد ،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی مردا ن نے کہا کہ بند قیدیوں تک محفوظ اور صحت بخش خوراک  کی چناو کے دائرہ کار کو مزید فعال کیا جائے۔ فوڈاتھارٹی ٹیم نےمل روڈ پر متعدد شاپس کا معائنہ کرتے ہو ئےایکسپائر فوڈ تلف کی اور ایپمرومنٹ نوٹسز جاری کردیئے۔