مردان،ریسکیو 1122 نے یونین کونسل بغدادہ اور کسکورنہ میں جراثیم کش سپرے شروع کر دیا ہے

مردان، یونین کونسل بغدادہ اور کسکورنہ میں دو نئے کورونا کیس آنے کے بعد ریسکیو 1122 نےجراثیم کش سپرے شروع کر دیا ہے. ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کی جانب سے ریسکیو 1122 کو پہلے سے ہی کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی کٹس، جراثیم کش کیمیکل اور دیگر سامان مہیا کیا گیا تھا. پہلے مرحلے میں آج پورے علاقے میں جراثیم کش سپرے کر دیا گیا ہے .جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ان علاقوں میں یہ مہم جاری رہے گا.ریسکیو 1122 کی 3 بڑی گاڑیاں بغدادہ حاجی کورونہ , فقیر بنڑ , یو سی کسکورنہ سمیت مردان کے مختلف علاقوں میں جراثیم کش سپرے کر رہی ہیں اور مجموعی طور پر 42,000 لیٹر جراثیم کش سپرے کیا جارہا ہے. ریسکیو 1122 مردان کے تمام 8 ریسکیو سٹیشنز کے اہلکار مردان کے مختلف علاقوں میں جراثیم کش سپرے مہم میں سرگرم عمل ہیں.ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ریسکیو 1122 مردان کمال شاہ نے کہا کہ ریسکیو 1122 کرونا کے خلاف جنگ میں دستہ اول کا کردار ادا کر رہا ہے.