کوروناوائرس،خیبر پختونخوا کے بارہ ہسپتالوں کوضروری سامان کی فراہمی

پشاور: کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے صوبے کے بارہ ہسپتالوں کوضروری سامان فراہم کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کیمطا بق یہ حفاظتی سامان ایل آر ایچ ،کے ٹی ایچ ،پولیس سروسز ہسپتال,مردان میڈیکل کمپلیس،ڈی ایچ کیوبونیر ،چارسدہ،مردان، ٹانک،ملاکنڈ دیر ،ایس جی ٹی ایچ سوات اور نواز شریف کیڈنی ہسپتال سوات کومہیاکردیاگیاہے۔این ڈی ایم اے کے تعاون سے موصول شدہ سامان سے 1462 این 95ماسک متعلقہ ہسپتالوں کوبھیج دیے گئے۔جس میں ایل آرایچ کو 590 ،کے ٹی ایچ کے لئی222، مردان میڈیکل کمپلیکس کیلیے 154، ایس جی ٹی ایچ سوات کے لئے 120 اور دیر لوئر کے لئے 162 این 95 ماسک بھیجے گئے ،تفصیلات کے مطابق 23363سرجیکل فیس ماسک اور 20713دستانوں کے ساتھ دیگرحفاظتی سامان جس میں 2765حفاظتی سوٹ ،633 گاؤن ، اور 1315 شوزکوربھی مہیا کر دیے گئے ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مز ید کہا کہ دیگر ہسپتالوں کوبھی حفاظتی سامان کی روانگی این ڈی ایم اے کے واضع کر دہ طر یقہ کا ر کے مطابق کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ، پی ڈی ایم اے کی جانب سے 500 پرسنل حفاظتی کٹس پولیس سروسز اسپتال اور 300 پرسنل حفاظتی کٹس کے ٹی ایچ کو بھیج دیے۔پی ڈی ایم اے نے مجموعی طورپر255000 مختلف قسم کے فیس ماسک،780 لیٹرسینیٹائزر ،8400 پر سنل حفاظتی کٹس ،54،000 دستانے ضلعی انتظامیہ کو قرنطینہ مراکز اورمتعلقہ محکموں کے لئیبھیجی گئیں ہیں۔جبکہ 1650 حفظان صحت ساز کٹس ، 19500 سرجیکل ٹوپیاں ، بستر کی چادروں والے 8000 بستر ، 830 لیٹر کلورین بھیجی گئیں ہیں۔جبکہ مزید سیفٹی کٹس اور آلات بھی متعلقہ محکموں کو روانہ کیے جائیں گے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے، احتیاطی تدایبر اور سماجی رابطوں کے پیش نظر ویڈیو کانفرسنگ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ ویڈیو کانفرسنگ کے زریعے پی ڈی ایم ایصوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔