ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان زین علی رضا کا قرنطینہ سنٹر کا دورہ

مردان: ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان زین علی رضا نے رات کے وقت قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پرقرنطینہ سنٹر میں تعینات ریونیو و طبی عملہ کی حاضری چیک کی اور قرنطینہ میں موجود مریضوں میں کھانے کی تقسیم کی نگرانی کی جبکہ دیگر ضرورت کی اشیاء بھی مریضوں کو فراہم کی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ڈاکٹرز سے موجودہ صورتحال پر بات چیت کی جبکہ انکو فراہم کئیے جانے والے سامان کے بارے میں بھی معلومات کی۔قرنطینہ سنٹر میں اپریٹر کے ہمراہ قرنطینہ میں موجودہ مریضوں کی لیسٹ اپڈیٹ کی جسکے مطابق 12 افراد کو مکمل چیک اپ کے بعد قرنطینہ سے فارغ کر دیا گیا جبکہ قرنطینہ میں موجود سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کی۔