ڈپٹی کمشنرمردان نے یونین کونسل منگاہ کو کھولنے کے احکامات جاری کر دئیے

مردان: ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کا ڈسٹرکٹ پولیس افیسر مردان سجادخان کے ہمراہ کرونا وائرس سے متاثرہ علاقے منگا کا دورہ،ڈپٹی کمشنر مردان نے متاثرہ علاقے منگاہ کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یونین کونسل منگاہ کو کھولنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ڈپٹی کمشنر مردان نے کہا کہ منگا علاقے کو کرونا وائرس سے جانبحق ہونے والے سعادت خان اور انکے دوساتھی حاجی عالمزیب کے مثبت رپورٹ آنے پر منگاہ یونین کونسل کی عوام کہ تحفظ کے لئے 19 مارچ کو لاک ڈاؤن کیا گیا تھا ۔محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ، محکمہ پولیس، ٹی ایم ایز ، ریسکیو 1122، لوکل گورنمنٹ، واٹر سنیٹیشن سروسز کمپنی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کی انتھک کوششوں سے آج اللہ تعالی ٰ کے فضل و کرم سے پہلے مرحلے میں 29 علاقوں کو ڈی سیل کیا گیا تھا ۔ آج مثبت 3 افراد کے علاوہ منگا علاقے میں کوئی کیس نہ ہونے پر یونین کونسل منگا ہ کو کھولا جا رہا ہے جبکہ کرونا وائرس سے جانبحق ہونے والے سعادت خان اور اسکے دو ساتھی عالمزیب وغیرہ کے محلوں کا لاک ڈوان اور ضلع بھر میں بدستورجزوی لاک ڈاون برقرار رہیگا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یونین کونسل منگا کو کھولنے سے پہلے میونسپل ایڈمنسڑریشن، رسکیو 1122، واٹر سنیٹیشن سروسز کمپنی اور لوکل گورنمنٹ کی جانب سے سٹرکوں، بازاروں، گلی محلوں،مساجد اور گھروں کوجراثیم کش کرنے کیلئے 163,000 لیٹر جراثیم کش سپرے،240 لیٹر مچھر مار کیمیکل، فیومیگیشن کی گئی ہے جبکہ ٹی ایم اے مردان کی جانب سے 16 کلورینیٹڈ پانے کے ٹینکر لگا کر ہینڈ سنیٹائزرز و صابن رکھ دئیے گئے تاکہ لوگ گھروں سے نکلنے کی صورت میں وقفے وقفے سے ہاتھ دھوئیں۔مذید ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقے مسلم آباد میں والک تھرو گیٹ بمعہ کلورینیٹڈ پانے کے ٹینکرلگا دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ و ہ ابھی غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں اور مناسب معاشرتی فاصلوں کو برقرار رکھیں تاکہ کرونا وائرس جیسے مہلک مرض سے بچا جا سکے۔مذید ضلعی انتظامیہ ، ضلعی پولیس، محکمہ لوکل گورنمنٹ، ٹی ایم ایز، واٹر سنیٹیشن سروسز کمپنی، ریسکیو 1122 سمیت متعلقہ محکموں کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں اور عوام کی خدمت اور تحفظ کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرےینگے۔