ضلع خیبر میں کورونا موبائل سیمپل کلکٹنگ یونٹ کا کام جاری

پشاور: ضلع خیبر میں کورونا موبائل سیمپل کلکٹنگ یونٹ کا کام جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کے مطابق ضلع خیبر میں کورونا موبائل سیمپل کلکٹنگ یونٹ سروس کا کام جاری ہے۔ محکمہ صحت کی اس موبائل ٹیم میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور دوسرے سپورٹ سٹاف پر شامل ہے۔موبائل ٹیم ضلع کے دوردراز علاقوں کے دورے کررہی ہے۔ اور کورونا وائرس کے مشتبہ بندے کی نشاندہی پر اگر ضروری ہوتو، کوروناٹسٹ کے لئے نمونے لے رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر نے بتایا کہ اس یونٹ نے اب تک تقریباً 21 مشتبہ افراد کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹسٹس کے لئے بھیج دئے ہیں جبکہ سیمپل کلکشن کا یہ کام مزید فعال بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔