بھارت کے20کروڑ مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی گئی ہے،عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹو یٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوری حقوق حاصل ہیں۔ پاکستان میں اگر غیر مسلموں یا ان کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ میں نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر بھارت میں اقلیتی مظالم پر فساد برپا ہونے کی پیشگوئی کی تھی ۔آر ایس اسی کی سوچ نازی ازم سے متاثر ہے۔ ایک ارب سے زائد کی آبادی کا ملک جو ایٹمی طاقت کا حامل ہے اب آر ایس ایس کے زیر سایہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے تھے اب پورے بھارت کے20کروڑ مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو اب ایکشن لینا چاہیے۔