کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے علاقائی تعاون کی ضرورت ہے، ایرانی وزیر خارجہ

تہران : ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے دہشتگردی کی روک تھام کی طرح مزید علاقائی تعاون کی ضرورت ہے۔محمد جواد ظریف نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف مقابلہ کرنے کی کوئی سرحدیں نہیں ہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کسی قوم، نسل اور مذہب کے درمیان فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران اس حوالے سے مزید علاقائی تعاون جیسے بیماریوں کی کنٹرول اور روک تھام کے مشترکہ مرکز قائم کرنے کیلئے امیدوار ہے وہ بات جس کو اب تک نظرانداز کیا گیا تھا۔