کورونا وائرس،پاک ایران سرحد سیل

کو ئٹہ:ایران میں کورونا وائرس رپورٹ ہونے کے بعد پاک ایران سرحد کو سیل کردیا گیا،پڑوسی ملک سے تینوں سرحدی راستے بند کردیئے گئے،پاک ایران رابطے تیز کردیئے گئے۔ چین کے بعد کورونا وائرس پاکستان کے پڑوس ایران پہنچ گیا ، متعدد کیسز سامنے آنے پر پاک ایران بارڈرسیل کردیا گیا،ایف آئی گیٹ ،راہداری گیٹ اور زیروپوائنٹ بند کردیے گئے۔ ایران میں وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستانی و ایرانی حکام کے درمیان رابطے تیزکردیئےگئے۔ وزیرمذہبی امور نورالحق قادری کا ایران میں موجود پاکستانی زائرین کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ پیرنورالحق قادری نے کہاکہ شیعہ علماء اور قافلہ سالاروں سے مشاورت کی جا رہی ہے،آنے والے زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کےلیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ وزارت صحت میں بھی ایرانی کی صورتحال پر مشاورت ہوئی ، کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کےلیےہمہ وقت تیار ہیں۔