بھارت،پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی لڑکی گرفتار

بنگلور: بھارت میں شہریت قانون کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جس کے سلسلے میں بنگلور میں ایک مظاہرےکے دوران لڑکی کو پاکستان زندہ باد نعرہ لگانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر بنگلور میں شہریت قانون کے خلاف ریلی میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والی لڑکی امولیہ لیونا کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر کے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھی بھیج دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امولیہ لیونا نے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی کی شہریت قانون مخالف ریلی میں ان کی موجودگی میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگایا تھا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق نعرہ لگانے والی لڑکی کو جوڈیشل کسٹڈی پر 23 فروری تک جیل بھیج دیا گیا ہے۔