پاکستان کینو پیدا کرنے والا دنیا کا بڑا ملک ہے،غلام سرورخان

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ زرعی اجناس میں کینو پاکستان کا سب سے بڑا برآمدی پھل ہے اور ہمارا ملک کینو پیدا کرنے والا دنیا کا بڑا ملک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سب کمیٹی برائے زرعی اجناس کے 5ویں اجلاس میں کیا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں ترش پھلوں کی نئی ورائٹیز کی کاشت و پیداوار بڑھانے اور ان کی نئی اقسام کے حوالے سے تحقیق کرنے کی اشد ضرورت ہے۔