امریکہ جلد چین کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کرے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

فلوریڈا: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ جلد چین کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کرے گا۔ ٹرمپ نے یہاں منعقد ایک پروگرام کے دوران کہاکہ ہم نے حال ہی میں تجارتی معاہدے کے سلسلے میں اتفاق ہوا ہے اور جلد ہی معاہدے پر دستخط بھی کریں گے۔صدر کے مطابق چین سے درآمدات پر امریکہ کے ذریعہ کی گئی سخت کارروائی نے تجارتی معاہدے میں پیش رفت حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔واضح رہے کہ دونوں ملک حال ہی میں ایک بڑے دوطرفہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر پہنچے ہیں جس پر جنوری کی شروعات میں دستخط ہونے کی امید ہے۔یہ معاہدہ امریکہ اور چین کے درمیان طویل عرصے تک جاری رہنے والی تجارتی جنگ کو عبوری طورپر حل کرنے میں مدد کریگا جس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے کئی ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔