خصوصی عدالت کا فیصلہ،اسٹاک مارکیٹ میں 459 پوائنٹس کی کمی

اسلام آباد : خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا فیصلے کا اثر پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر کے خلاف فیصلہ سنائے جانے کے بعد اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 459 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی۔