ٹانک میں سیکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن، اسلحہ اور بارود برآمد

ٹانک:ٹانک پھر ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ہے،سیکورٹی فورسز نے سر کمر گومل کے علاقے میں ​کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ اوربارودبرآمدکرلیا۔سیکورٹی فورسز نے ٹانک کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہو ئے بھاری مقدار میں اسلحہ،بارود اور ہینڈ گرینڈ بر آمد کر لیا۔ذرائع کے مطابق ٹانک کے علاقے سر کمر گومل میں دہشتگردوں نے کافی مقدار میں اسلحہ اور بارود اکھٹا کیا ہوا تھا جو کہ سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے کی پلاننگ کر رہے تھے، سیکورٹی اداروں نے بر وقت کارروائی عمل میں لاکر علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔