مولانا کے وزیراعظم سے متعلق بیان نے میرا دل توڑ دیا ہے،نیلم منیر

اداکارہ نیلم منیر

لاہور: اداکارہ نیلم منیر نے مولانا کے وزیراعظم سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس بیان نے میرا دل توڑ دیا ہے۔اداکارہ نیلم منیر نے سیاسی ہلچل کے بارے میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔انسٹاگرام پر انہوں نے پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر شیئر کرنے کے ساتھ مولانا کی آزادی مارچ کے دوران کی گئی تقریر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔نیلم منیر کا کہنا تھا کہ دل سے تمام مذہبی سکالرز کی عزت کرتی ہوں اور انکی تقاریر اور لیکچرز سے رہنمائی حاصل کرتی ہوں۔مولانا صاحب نے عمران خان کو انکے گھر سے گرفتار کرنے کی دھمکی دی اور مولانا صاحب کی اس دھمکی نے میرا دل توڑ دیا۔نیلم منیر نے لکھا کہ ہمارا ملک افراتفری، انتشار اور سول نافرمانی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ہم نوجوانوں کو اپنی تقدیر سنبھالنے کی ضرورت ہے جس کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ ہم ملک میں انتشار پھیلانے والوں کی ایک نہ سنیں۔ ہم نوجوانوں کو ان لوگوں اور اداروں کے خلاف متحد ہونا ہوگا، چاہے وہ کوئی بھی ہو، جو ہمارے پیارے ملک کو برباد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔