چترال میں امن وامان کی صورت حال کو ہر صورت برقرار رکھیں گے

لوئر چترال :چترال سکاوٹس آفیسر میس جنگ بازار میں انتظامی افسران اور عوامی نمائندوں کے درمیان سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد ،سکیورٹی کانفرنس میں ڈی۔پی ۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان, کمانڈنٹ چترال سکاوٹس سمیع زمان اور ڈپٹی کمشنر محمد علی خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس کے علاوہ ہیڈ اف ڈپارٹمنٹس ,علمائے کرام, منتخب عوامی نمائندے اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے بھی شرکت کی۔ سکیورٹی کانفرنس میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان, کمانڈنٹ چترال سکاوٹس سمیع زمان اور ڈپٹی کمشنر محمد علی خان نے چترال کے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔کانفرنس کے دوران افسران نے اپنے خطاب میں کہا کہ چترال میں حالت مکمل نارمل ہیں تمام سکولز, کالجز, ہسپتال, بازار اور یونیورسٹیاں کھلے ہیں۔پاکستان آرمی, چترال سکاوٹس, چترال لیویز اور چترال پولیس کے جوان ہائی الرٹ ہوکر سرحدوں پر ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ چترال کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر عوامی نمائندوں نے کہا چترال کے غیور عوام اپنے علاقے کی حفاظت کے لئے کسی بھی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور اپنے سکیورٹی اداروں کے ساتھ ملکر چترال کے امن کو ہر صورت برقرار رکھیں گے۔