باجوڑ کرکٹ لیگ ٹرافی کی رونمائی، رنگا رنگ افتتاحی تقریب

باجوڑ:ضلعی انتظامیہ باجوڑ محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں باجوڑ کرکٹ لیگ ٹرافی رونمائی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا,تقریب میں باجوڑ کرکٹ لیگ کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں انتظامی افسران ، پولیس ،ضلعی عمائدین سیاسی وسماجی مشران، ڈسٹرکٹ سپورٹس ایسوسی ایشن ضلع باجوڑ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،جس کے بعد جے یو آئی (ف) کنونشن پر دہشت گردانہ حملے میں شہداء کے ایصال ثواب کے کیلئے خصوصی دعا کی گئی, تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے کہا کہ کھیل کود صحت مند معاشرے کی علامت ہے اور تمام شہریوں کو سپورٹس سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چا ہیئے ، جس معاشرے میں کھیل کود کی سرگرمیاں نہیں ہوتی وہاں کے نوجوان طبقہ جرائم اور منشیات اور دیگر برا ئیوں کا شکار ہوتے ہیں، باجوڑ کرکٹ لیگ کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر وائس چیئرمین باجوڑ کرکٹ لیگ کے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر باجوڑ اور تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق ، اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر باجوڑ نے اونر اور کھلاڑیوں میں شرٹ تقسیم کئے،آخر میں ملک کی سلامتی اور امن و امان کے لئے خصوصی دعا کی گئی